australia-cricket-team-will-tour-pakistan-next-year-in-march-april 3

آسٹریلیا کرکٹ ٹیم آئندہ سال مارچ اپریل میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔ دورہ پاکستان کا شیڈول جاری

تفصیلات کے مطابق ‏آسٹریلیا نے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ مہمان ٹیم آئندہ سال مارچ اپریل میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔ یہ آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کا 23 سال بعد پاکستان کا دورہ ہوگا۔دورے میں 3 ٹیسٹ، 3 ون ڈے، ایک ٹی ٹوئنٹی میچ شامل ہونگے۔

تین ٹیسٹ میچز کراچی، راولپنڈی اور لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ جب کہ بقیہ سارے میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ تینوں ون ڈے اور واحد ٹی ٹونٹی میچ کی میزبانی بھی قذافی اسٹیڈیم لاہور کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں