Shahbaz gill challenge to malik ahmad khan 45

سیالکوٹ کھاریاں موٹر وے پر تاریخ 2 ستمبر سے کام شروع ہوگیا ہے۔ اب ‎وسیم بادامی اس کھانے بلکہ دعوت شیراز کا اہتمام کروائیں۔

گیارہ اگست کو اے آر وائی نیوز پر وسیم بادامی کے شو پر ن لیگی رہنما ملک احمد خان نے لائیو پروگرام میں شہباز گل کو چیلنج دیا تھا کہ اگر سیالکوٹ کھاریاں موٹروے ستمبر اکتوبر میں شروع ہو جائے تو وہ صرف کھانا ہی نہیں بلکہ دعوت شیراز کھلائیں گے۔‏

اب اس موٹر وے پر تاریخ 2 ستمبر سے کام شروع ہوگیا ہے۔ شہباز گل نے نے وسیم بادامی کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ اب ‎وسیم بادامی صاحب کو اس کھانے بلکہ دعوت شیراز کا اہتمام کروانا ہوگا۔

انہوں نے مراد سعید کی بھی خوب تعریف کی کہ آج مراد سعید نے اعدادو شمار سے ثابت کیا کہ مراد سعید کی وزارت نے صرف تین سالوں میں ن لیگ کی حکومت کے پانچ سالوں سے دوگنی سڑکیں بنائیں ہیں۔ اور تین گنا مرمت کی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں