Prime Minister Imran Khan visit Mianwali today 3

وزیراعظم عمران خان آج میانوالی کا دورہ کرینگے

وزیراعظم عمران خان آج میانوالی میں عوامی جلسے سے خطاب کریں گے۔وزیراعظم کے دورہ کے دوران 36 ارب لاگت کے سینکڑوں منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔
•4 کروڑ 96 لاکھ کی لاگت سے سٹی پارک پرانی مویشی منڈی میانوالی کی تعمیر ہوگی
• 4 ارب 79 کروڑ کی لاگت سے 30 کلومیٹر طویل سرگودھا میانوالی دو رویہ سڑک فیز 1 کی تعمیر
• 10.288 ملین روپے کی لاگت سے 15 ایکڑ رقبہ پر میاواکی جنگل کا قیام
• 2 ارب 18 کروڑ کی تخمینہ لاگت 38.64 کلومیٹر طویل کالا باغ شکردرہ روڈ کی اپ گریڈیشن کے منصوبے کا سنگ بنیاد
• 2 ارب کی تخمینہ لاگت سے ڈی ایچ کیو ہسپتال میانوالی کی اپ گریڈیشن کے منصوبے کا سنگ بنیاد
• 6 ارب 60 کروڑ تخمینہ لاگت نکاسی و فراہمی آب، سڑکوں کی تعمیر و مرمت، سکولوں میں سہولیات کی فراہمی اور سرکاری عمارات کی تعمیر و بحالی کا منصوبہ
• 11 ارب 39 کروڑ کی تخمینہ لاگت ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکیج کے تحت ریسکیو 1122، ایجوکیشن، نکاسی و فراہمی آب، سڑکوں کی تعمیر و مرمت اور سرکاری عمارات کی تعمیر و بحالی کا منصوبہ
•17 کروڑ کی تخمینہ لاگت کندیاں فارسٹ پارک کا قیام
• 13 ارب 49 کروڑ کی تخمینہ لاگت بلکسر، میانوالی، مظفر گڑھ روڈ کی بحالی و مرمت کا منصوبہ کا افتتاح کرینگے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں