History Of Balochistan 17

پسماندہ بلوچستان آخر کیوں ؟

رقبے کے لحاظ سے تقریباً آدھا پاکستان ہونے کے باوجود پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ بلوچستان ہمیشہ سے ہی پسماندگی ، انارکی اور بدامنی کا شکار رہا ہے۔ مان لیجیے اسکی آبادی کم ہے مگر معدنیات اور وسائل کے اعتبار سے تو بلوچستان پاکستان کے دیگر کئی علاقوں سے ممتاز ہے اسکے باوجود خوشحال کیوں نہیں ہے ؟ آج ہم اس موضوع پر گفتگو کرینگے
قطر ایک چھوٹا سا عرب ملک ہے جسکی مقامی آبادی 3 لاکھ کے قریب ہے اور یہ ملک قدرتی وسائل سے مالا مال ہے فی کس آمدن کے لحاظ سے قطر کا شمار دنیا کے امیر ترین ممالک میں ہوتا ہے کیونکہ وسائل کی منصفانہ تقسیم سے قطر کی پوری آبادی خوشحال ہے اور یہ ملک تعمیر و ترقی کی نئی بلندیوں کو چھو رہا ہے اسی طرح امریکی ریاست الاسکا اپنے شہریوں کو تیل کی دولت سے حصہ دے کر انکا معیار زندگی بلند کر رہا ہے مگر بلوچستان کے سونے کے ذخائر اور گیس کے علاوہ معدنیات کے خزانے ہونے کے باوجود بلوچ عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ نہ وہاں پاکستان کے دوسرے علاقوں کی طرح بڑی بڑی سڑکیں ہیں ، نہ پل ہیں ، نہ میٹرو بس جیسی سہولت ہے اور کچھ اور حتی کہ میڈیا بھی بلوچستان کو اہمیت نہیں دیتا۔ زرائع ابلاغ سے بلوچستان کے مسائل غائب رہتے ہیں اور پرائم ٹائم پر کوئی بھی چینل بلوچستان کی بات نہیں کر رہا ہوتا۔ بلوچستان کے کھلاڑی کبھی قومی کرکٹ ٹیم میں نظر نہیں آتے الغرض ہرمیدان میں بلوچستان کو سب سے آخر میں کھڑا کر دیا جاتا ہے۔۔ آخر کیوں ؟؟ کیا بڑے بھائی سے ایسا سلوک کیا جاتا ہے ؟ کیا بلوچستان والے باقی صوبوں سے کم پاکستانی ہیں ؟ انہی وجوہات کی بناء پر بلوچستان میں اکثر بدامنی کا دور دورہ رہتا ہے
محب وطن بلوچ عوام احساسِ محرومی کا شکار ہیں انکے لیے اعلانات تو کیے جاتے ہیں مگر ان اعلانات پر عمل شاذ و ناز ہی دیکھنے کو ملتا ہے
سی پیک کے بننے سے ایک امید پیدا ہوئی ہے کہ گوادر کی ترقی سے مقامی عوام کو بھی فائدہ پہنچے گا حالیہ دنوں میں وزیراعظم پاکستان نے بلوچستان کی عوام کیلئے تاریخی پیکج کا اعلان کیا جس میں سڑکیں، کالجز،صاف پانی اور صحت کے جامع منصوباجات شامل تھے اسکے علاوہ سی پیک کے تحت مقامی آبادی کیلئے ٹیکنیکل کالجز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے تاکہ مقامی آبادی کیلئے حصولِ روزگار ممکن ہو۔ سی پیک کے منصوباجات کی تکمیل سے گوادر خطے کا دبئی بن جائے گا اور امید کرتے ہیں یہ بلوچستان کے مقامی لوگوں کیلئے بھی کایا پلٹ ثابت ہوگا۔
ہمیں سمجھنا چاہیے بلوچستان ہمارا بڑا بھائی ہے اور اسکی محروم عوام کی دل جوئی کیلئے ہمیں انکو خاص توجہ اور اہمیت دینی چاہیے یہ قومی سلامتی کیلئے بہت اہم ہے

تحریر؛ حسان خان بلوچ

آپ حسان خان کو ٹویٹر پر بھی @HHsirHKBaloch فالو کر سکتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں