siasidugout 33

ترکی یورپی یونین کے کہنے پر افغان مہاجرین کا بوجھ برداشت نہیں کر سکتا۔ ترک صدر طیب اردگان

صدر رجب طیب اردگان نے اتوار کے روز ایک بیان میں کہا کہ افغانستان میں مغربی ممالک کے لیے کام کرنے والے افغانیوں کو ترکی میں جگہ دے کر ترکی یورپی یونین کو ضمانت نہیں دے سکتا جیسا کہ افغانستان میں طالبان اقتدار میں آچکے ہیں۔

ایک حکومتی بیان میں صدراردگان کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ یورپی کونسل کے صدر چارلس مشیل کی طرف سے ٹیلی فون کال میں “ہمیں افغانستان میں یورپی یونین کے مشن کے مقامی ملازمین کو خوش آمدید کہنے کی درخواست موصول ہوئی ہے”

بیان میں کہا گیا ہے کہ رکن ممالک اپنے دروازے ان لوگوں کے چھوٹی سی تعداد تک کیلیے نہیں کھولتے جنہوں نے ان کی خدمت کی اور جو اس وقت مشکل میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آپ ہم سے یہ توقع نہیں کر سکتے کہ ترکی تیسرے ممالک کی ذمہ داری قبول کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں