30

امن اس صورت ہی میں ممکن ہے جب لوگوں کو شریعت کے مطابق سزا دی جانے لگے۔ ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد

افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے پاکستان کے نجی ٹی وی چینل ( جیو نیوز ) سے گفتگو کرتے ہوئے افغانی اسلامی ممالک میں شریعت کے نفاذ کی اہمیت بیان کی ۔

انہوں نے کہا کہ امن صرف شرعی قانون کے مطابق مجرموں کو سزا دینے سے ہی ممکن ہوسکتا ہے۔ لیکن اس بار کسی بھی مجرم کو سزا دینے سے پہلے مناسب اور مضبوط تحقیقات عمل میں لائ جائیں گی۔

یہ بیان 1996-2001 کے درمیان طالبان کے دور حکومت میں موجود پابندیوں کے تناظر میں دیکھا جاسکتا ہے ، اس دوران وہ شریعت کے نفاذ کی طرف بہت سخت تھے ، لیکن اب وہ عام لوگوں کے ساتھ سلوک کی طرف نرمی برت رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں