27

یورپی یونین اپنے شہریوں کو کابل سے نکالنے کے لیے پی آئی اے سے مدد کی خواہاں

ستم ظریفی دیکھیے کہ وہی یورپی یونین جس نے یورپ میں پی آئی اے کی پروازوں کو روک دیا تھا اب وہی یورپی یونین اپنے لوگوں کو کابل سے نکالنے کے لیے ایئرلائن سے مدد مانگ رہی ہے۔

یورپی یونین اور ایشیائی ترقیاتی بینک نے افغانستان سے اپنے ملازمین کو نکالنے کے لیے پی آئ اے سے مدد مانگی ہے۔ یورپی یونین کے عہدیداروں نے پی آئی اے سے کہا ہے کہ وہ یورپی یونین کے کابل میں پھنسے ایک وفد کے ممبروں اور ان کے مددگاروں کو کابل سے نکالنے کیلیے خصوصی طیارے کا بندوبست کرے۔

یہ ٹویٹ جرمن سفیر نے پی آئی اے کا یورپی یونین کی مدد کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے ٹویٹ کیا۔ انہوں نے لکھا:”اسلام آباد ایئرپورٹ پر زبردست تعاون کے لیے پاکستانی حکام کو خراج تحسین“ ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں