2

پنجاب بورڈ کا بڑا فیصلہ میٹرک رزلٹ کا اعلان 16 اکتوبر شام 5 بجے کیا جائے گا.

پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈ میٹرک کے سالانہ امتحانات 2021 کے نتائج کا اعلان 16 اکتوبر (ہفتہ) کو شام 5 بجے پروموشن پالیسی کے مطابق کریں گے۔تمام بورڈز میں نتائج کا اعلان متعلقہ بورڈ کی ویب سائٹ پر جاری کیا جائے گا۔

جیسے ہی پنجاب ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ (ایچ ای ڈی) متعلقہ حکام سے منظوری حاصل کرے گا بی آئی ایس ای نتائج کا اعلان کرے گا۔

پنجاب میں نو تعلیمی بورڈ ہیں جن میں BISE بہاولپور ، BISE ڈی جی خان ، BISE فیصل آباد ، BISE گوجرانوالہ ، BISE لاہور ، BISE ملتان ، BISE راولپنڈی ، BISE سرگودھا ، اور BISE ساہیوال شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں