196

اللہ سب سے بہترین وارث

رب لا تذرنی فردا وانت خیر الوارثین

ترجمہ:”اے میرے رب! مجھے اکیلا مت چھوڑ اور تو سب وارثوں سے بہتر ہے”۔(الانبیاء آیت89 )

کتنی خوبصورت دعا ہے یہ ،اب تک کتنےلوگ اس دعا سےفیض یاب ہوئےہیں میں نےتو جب بھی اس دعا کی بدولت ربﷻ کو پکارا الحمدللہ مجھےمیرے ربﷻ نے بےتحاشہ نوازا۔

تو سوچا کیوں نہ اس دعا کے برکات سےآپ بھی فیض یاب ہو آپ بھی رب سے جڑ جائیں آپ بھی رب پاک کی حمد وثناء میں لگ جائیں اور کہہ اٹھیں کہ ” رب لا تذرنی فردا وانت خیر الوارثین “۔
دنیا میں (9جولائی 2021 کےمطابق) 8 ارب87 کروڑ 57 لاکھ 65 ہزار 584 افراد ہیں آپ اندازہ لگائیں کہ ہم اپنےخرچ پر ایک بندے کو بھی پیٹ بھر کر کھانا نہیں کھلاسکتے پھر رب العالمین اتنی بڑی تعداد میں جن و انس حتی کےکیڑے مکوڑوں کا بھی روزی رساں (وارث) ہے۔
اللهﷻ نے اپنی تخلیق میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔انسانوں کو عقل وشعور اور تعلیم جیسے زیور سے آراستہ کرکےاشرف المخلوقات کادرجہ عطا کیا صرف یہی نہیں بلکہ ہر دور میں اپنے بندوں کی اصلاح کے لیے نبی بھیجے تاکہ اس(ﷻ) کےبندے صراط مستقیم پر چل کر واپس اپنے ربﷻ سے ملےاور ان نعمتوں سے مالا مال ہوجاۓ جنھیں انکےنیک اعمال کےبدلےاگلی جہاں میں ملیں گے۔

انسان اکثر اوقات زندگی کےمسائل سےدل برداشتہ ہو جاتاہے وہ مایوسیوں میں گر کر بھول جاتا ہے کہ اس کا وارث اللہ تعالٰی ہے جس کےدر پر حاضری دینےسےکوئی محروم نہیں رہتا۔
چونکہ ہم آخری امت ہےہمارے ہدایت کےلئے اللّٰهﷻ نے رحمت اللعالمین حضرت محمدﷺ کو بھیجاہے اور آپﷺ پر کلام عظیم نازل فرمایا ہےاس امت کےتھوڑےعمل کےبدلے اجر عظیم رکھاہے لیکن پھر بھی یہ غافل انسان دنیا کےخرافات میں مصروف ہو کر اپنے ربﷻ سےدور ہوجاتاہے اور بے چینیوں ،مایوسیوں کو اپنی مقدر بنا دیتاہے۔

اپنے اللّٰہﷻ سےتعلق جوڑیں وہی پالنے والاہے وہی تھامنےوالا ہے اس کےسوا کوئی آپ کا ہمدرد ،شریک غم اور آپ کا ہم راز نہیں ہوسکتا وہی ربﷻ بہترین وارث ہے۔

تحریر: مفیدہ شاہ 

آپ مفیدہ کو ٹویٹر پر بھی @muffff9 فالو کر سکتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں